| پھوپھیاں ہیں پیار کا اک، دلنشیں سا سلسلہ |
| ان کی میٹھی گفتگو سے، کٹ گیا ہر فاصلہ |
| باپ کی خوشبو بسی ہے، ان کی ہر اک بات میں |
| ان کی ہستی سے جڑا ہے، باپ کا یہ رابطہ |
| ان کی صورت میں نظر آتی ہے دادی کی جھلک |
| عکسِ دادی سے جڑا ہے، میرے دل کا واسطہ |
| ان کی آنکھوں میں چمکتی ہے محبت کی کرن |
| ان کو پا کر مل گیا ہے، زندگی کا حوصلہ |
| غم کے سائے چھٹ گئے ہیں، مل گئی ہے اک خوشی |
| رہنما بن کر چلائیں، زندگی کا قافلہ |
| ان کی شفقت سے ملا ہے، پیار کا اک آسرا |
| ان کی ہستی سے ملا ہے، تازگی کا ولولہ |
| شادؔ کا دل کر رہا ہے، ان کی خاطر یہ دعا |
| مسکراتی ہی رہیں وہ، طے ہو ہر اک مرحلہ |
معلومات