"تحریر لوح دل پہ محمدؐ کا نام ہے"
دل میں مرے نبیؐ کا سدا احترام ہے
دنیا میں جس کے ذکر سے روشن ہے ہر مقام
لب پر مرے سدا وہی عالی مقام ہے
آتا ہے جب بھی لب پہ درود نبیؐ تو پھر
دل کو سکون ملتا ہے، دل شاد کام ہے
طیبہ کی خاک ملنے کی حسرت ہے دل میں بس
اس خاک سے بڑا نہ کوئی اور مقام ہے
ہر سو ہے ان کی رحمت عالم کا تذکرہ
ہر درد مند دل کے لئے وہ پیام ہے
جن کے طفیل ربﷻ نے عطا کی ہے زندگی
وہ رحمت تمام ہے، خیرالانامؐ ہے
ناصؔر کو بس یہی ہے تمنا تمام عمر
لب پر درود پاک ہو، دل میں سلام ہے

0
10