| دو جہاں کا اجالا نبی مصطفیٰ |
| رحمتوں کا حوالہ نبی مصطفیٰ |
| جن کا کوئی نہیں بزم کونین میں |
| ان لو بھی دیں سنبھالا نبی مصطفیٰ |
| سارے نبیوں رسولوں فرشتوں سے بھی |
| شان و رتبے میں بالا نبی مصطفیٰ |
| عاصیوں پر شفاعت کا محشر کے دن |
| ڈال دیں گے دو شالا نبی مصطفیٰ |
| فیض حسان ہے نعت لکھتا ہوں میں |
| دے رہے ہیں نوالہ نبی مصطفیٰ |
| نعت کہتے ہوئے تیرے عتیق نے |
| لکھ دیا یہ مقالہ نبی مصطفیٰ |
معلومات