گراں لطف اُن کا، گدا دیکھ کر
ہیں ششدر کھڑے سب، عطا دیکھ کر
اے مومن نبی کو ہے تیرا خیال
پریشان ہیں جو، خطا دیکھ کر
دکھائیں وہ راہیں جو جائیں ارم
وہ جنت گیا جو چلا دیکھ کر
عدو کو یہ ہادی کریں در گزر
نہیں اس پہ نالاں، جفا دیکھ کر
اگر مانگے مومن، نبی کی طفیل
بھرے داماں مولا، بچھا دیکھ کر
نبی دیں دلاسہ تجھے قبر میں
نکیرین کو کچھ خفا دیکھ کر
تو محمود جب بھی تہہِ بھار تھا
اٹھایا نبی نے گرا دیکھ کر

23