پوچھتے ہو کہاں ہے خاموشی
میرے اندر نہاں ہے خاموش
شہر میں پتھروں کے رہ کر بھی
آئینوں کی زباں ہے خاموشی
بولنے کی جگہ پہ تم بولو
ورنہ سب رائگاں ہے خاموشی
شور کرتے ہیں وہ کریں' لیکن
ان کے رخ سے عیاں ہے خاموش
شور کا نام تک نہیں باقی
میں جہاں ہوں وہاں ہے خاموشی
درمیاں پتھروں کے ہیں سو حضور
آئینوں کی زباں ہے خاموشی
ماجرہ کیا ہے کچھ تو بتلاؤ
اس قدر کیوں یہاں ہے خاموشی
گر وہ انکار نہ کرے ازہر
پھر سمجھ لو کہ ہاں ہے خاموشی

0
1