لال گلابی نیلے پیلے رنگوں کی بوچھاڑ
شیام شَوِیت کا بھید مٹانے آئی ہولی یار
پھاگن کی سوغات رے بھیا ہولی کا تہوار
جت دیکھو ات پریم سے گونجے مستوں کی جے کار
--------------------------------------------
گوری کا مکھ چوم رہا یہ رنگوں کا سیلاب
پریم بھنور میں ڈوب چکا ہے منوا بھی بیتاب
آج کھلےگا متوالوں پر متوالی کا پیار
شیام شَوِیت کا بھید مٹانے آئی ہولی یار
--------------------------------------------
تن کو رنگ لگے آج ایسے من پاون ہو جاۓ
دیکھ کے مکھڑا من کا تیرے درپن بھی مسکاۓ
ڈھمک ڈھمک کر کہتی جاۓ ڈھولک کی جھنکار
شیام شَوِیت کا بھید مٹانے آئی ہولی یار
--------------------------------------------
پریم نہیں کیول یہ ہولی آدر بھی سکھاتی ہے
سب سے پہلے چرنوں کے ہی درشن یہ کراتی ہے
جوڑ کے رکھتی ہے یہ سدا سممانوں کے تار
شیام شَوِیت کا بھید مٹانے آئی ہولی یار
--------------------------------------------
رنگ گلال عبیرکے جیسے چہکے دن اور رات
اپنے دیش کے آنگن اترے خوشیوں کی بارات
ہولی کے رنگ سا مل جاۓ سارا جگ سنسار
شیام شَوِیت کا بھید مٹانے آئی ہولی یار
--------------------------------------------
پیارے بچوں کھیل کھیل کر تم جب بھی تھک جاؤ
حلوا پوری گجیا مٹھائی خوب مزے سےکھاؤ
رنگ بھرو پچکاری میں پھرکرو رنگیلے وار
شیام شَوِیت کا بھید مٹانے آئی ہولی یار
--------------------------------------------
بچ نا پاۓ رادھا رانی دیکھو تم سے آج
میا نے بھی کہہ دیا ہے کانہا نا کرنا تم لاج
گوری کے رنگ پہ چڑھ جاۓ شیام رنگ کا ہار
شیام شَوِیت کا بھید مٹانے آئی ہولی یار
--------------------------------------------
بےحس کلیم

43