بلند دو جہاں میں یا خدا ترا ہی نام ہے
تو ہی چلا رہا ہے دو جہاں کا جو نظام ہے
زمین و آسمان فانی ہیں سبھی جہان بھی
تو حیّ لا یموت ہے ترے لیے دوام ہے
تُو خالقِ جہاں تُو مالکِ جہاں تُو ہی الٰہ
تُو ذو الجلال تُو کریم بس تُو ہی سلام ہے
ہر ایک لفظ جس کا سچا اور حکمتوں بھرا
جو لے کر آئے مصطفیٰ وہ حق ترا کلام ہے
بزرگ بھی تو ہے عزیز بھی مرے خدا تو ہے
عظیم بھی تو حمد تیرے واسطے تمام ہے
کرے کیوں نہ حمد تیری عاجز اے مرے خدا
تری ہی پاکی بر لبِ ہر ایک خاص و عام ہے

0
9