| ہزار کوششیں کیں ہم نے دوستی نہ ہوئی |
| عجیب شخص تھا وہ دل میں روشنی نہ ہوئی |
| یہ لڑنا اور جھگڑنا تو عارضی ہے دوست |
| خدا گواہ کبھی ہم میں دشمنی نہ ہوئی |
| سیاہ رنگ نہیں دل سیاہ تھا اسکا |
| بہت جلایا مگر اس نے روشنی نہ ہوئی |
| وقار و عظمت و معیار و حیثیت کیا ہے |
| مرے وجود میں باقی اگر خودی نہ ہوئی |
| تمہارا نام میں تسبیح میں پڑھتا رہتا ہوں |
| تمہارے ذکر میں اب بھی کوئی کمی نہ ہوئی |
| کلام پڑھتے ہو مطلب بھی جانتے ہو مگر |
| ذلیل ہو کے رہو گے جو پیروی نہ ہوئی |
| دکھاوا جس میں ہو شامل وہ کیا عبادت ہے |
| خلوص جس میں نہ باقی وہ بندگی نہ ہوئی |
معلومات