| زیادہ نکلے تیرے بعد کے دکھ |
| بڑے گہرے ہیں یہ اولاد کے دکھ |
| بنایا جو اجڑتے دیکھا ہے سب |
| بہت کم ہیں کسی فرہاد کے دکھ |
| سنا کر زندگی کی اک حقیقت |
| سمیٹے جا رہا ہوں داد کے دکھ |
| ملے گا پوجھ لیں گے ہم کسی سے |
| کیا ہوتے ہیں اک آزاد کے دکھ |
| جو ہو چکا سو ہو چکا بھلا دو |
| نہ چھیڑو اب دلے برباد کے دکھ |
| نئے انداز سے جینے لگے ہیں |
| بھلا کر آخری فریاد کے دکھ |
معلومات