انگریزی تو خوب آتی تھی
اسکی اردو سے جان جاتی تھی
گانا گانا تو کول لگتا تھا
شعر پڑھنا فضول لگتا تھا
پھر ہوا یوں کہ ایک ٹیچر نے
باتوں باتوں میں اسکو سمجھایا
شعر پڑھنا شعور دیتا ہے
دل کی آنکھوں کو نور دیتا ہے
شعر پڑھنے سے پھول کھلتے ہیں
زندگی کے اصول ملتے ہیں
شعر ماں باپ کا گھنا سایہ
شعر الہام کا ہے ہمسایہ
شکر ہے لاج اس نے رکھ لی ہے
اب وہ غالب کے شعر پڑھتی ہے

0
6