| ازل سے دیکھ رہا ہوں ستارے گردش میں |
| سکون دینے جو آئے نہ کوئی رات ہوئی |
| جہاں میں سوچ رہا تھا کہ جیت آیا ہوں |
| اسی جگہ پہ اچانک ہی مجھ کو مات ہوئی |
| سنا تھا میں نے نفاست مزاج لوگوں کا |
| پڑی جو تم پہ نظر پھر نہ کوئی بات ہوئی |
| میں سات عمریں نبھاتا مگر شریعت اور |
| ہمارے دین میں اک ہی عمر کی بات ہوئی |
| سکون قلب کی چاہت لیے ہوئے محسن |
| زبان پر نہ مِری اس سے کوئی بات ہوئی |
معلومات