مومنوں مل کر نعرہ لگاؤ سرکارِ دو عالم آ گئے
جھومو جھومو نعتیں سناؤ سرکارِ دو عالم آ گئے
آئی آئی باد بحالی دور ہوئی جگ سے بدحالی
خوشیوں کے سوغات سناؤ سرکارِ دو عالم آ گئے
کعبہ کے بت ماتم کرتے اک دوجے سے کہتے تھے یہ
گر گر کر سب کلمہ سناؤ سرکارِ دو عالم آ گئے
زندہ دفن نہ ہونے دیں گے مظلوموں کو رونے نہ دیں گے
بیٹیوں غم کا دور بھلاؤ سرکارِ دو عالم آ گئے
گل ہاتھوں میں قلم اٹھاؤ بحرِ نعتِ سرکار لگاؤ
محفلِ نعتِ پاک رچاؤ سرکارِ دو عالم آ گئے

0
5