| عثمان پر جو لعنتی تہمت لگائے گا |
| کون اس کو پھر عذابِ خدا سے بچائے گا |
| شیطان کا ہے چیلا جو قیدی ہے نفس کا |
| وہ مستحق ہے نار کا دوزخ میں جائے گا |
| کر کے دراز ان پہ زباں اپنی لعنتی |
| محشر میں منہ نبی کو توُ کیسے دکھائے گا |
| عثمان پر ہیں راضی خدا اور مصطفی |
| گستاخ ان کا خلد کی بُو تک نہ پائے گا |
| عثمان کا ہی پیار ہے معیار خلد کا |
| عاشق انھیں کا ہی نعمِ خلد پائے گا |
| ذاکر بحمدِ رب ہوں میں عثمان پاک کا |
| عاجز یہ نام دو جہاں میں کام آئے گا |
معلومات