کوئی رہتا ہے گمشدہ مجھ میں |
چلتا پھرتا ہے جابجا مجھ میں |
یار کے سَنگ جب بھی ہوتا ہوں |
مون رہتا ہے ہم نوا مجھ میں |
لوگ کہتے ہیں با زباں گونگا |
کون پھر بولتا بتا مجھ میں |
لفظِ کُن کا ظہور ہے دنیا |
آئی قرآن سے سدا مجھ میں |
عشق کی اِنتہا مُحمدؐ ہیں |
کوئی کہتا ہے رہنما مجھ میں |
خدا مِل جائے عشقِ احمدؐ سے |
ضربِ آمین ہے رواں مجھ میں |
بے خودی سے زبیر كیا گلہ؟ |
کو ئی تو راز ہے چھپا مجھ میں |
معلومات