زندگی ہے عشقِ احمد میں مچل جانے کا نام |
خوش نصیبی ہے ترے قدموں سے جُڑ جانے کا نام |
عشقِ سرور میں جو قربانی سے گھبراتا نہیں |
حشر تک زندہ رہے گا اُس کے دیوانے کا نام |
مصطفیٰ کے نام پر سب کچھ لُٹا دیتے ہیں جو |
ہے وفاداری یہی اُن پر فدا ہونے کا نام |
دینِ حق کی خدمتوں میں جو جفا سہتے رہیں |
آخرت ہے، اے عتیق! اس کا صلہ پانے کا نام |
معلومات