ایک ہی اچھا کِیا دنیا تو نے کام |
نام سے میرے ہے جوڑا اسکا جو نام |
درد ہوتا ہے مجھے بھی کہ ہوں انسان |
عشق میں لوٹ آیا ہوں ہو کر میں ناکام |
تھام کے ہم نے رکھا ہے دامنِ عشق |
دیکھ لیں گے ہم بھی اب جو بھی ہو انجام |
اس کی چاہت کا محبت کالگا داغ |
خوبصورت ہے لگا مجھ پر یہ الزام |
میں سمجھتا تھا محبت رکھتی ہے شان |
کیا مجھے معلوم تھا کرتی ہے بدنام |
معلومات