| حبیبِ خدا ہیں شہے دو سریٰ |
| ملا جو دہر کو انہی سے ملا |
| ملی زینتیں اُن سے کونین کو |
| وہ محبوبِ قادر وہ صلے علیٰ |
| مزین خلق کو کریں مصطفیٰ |
| نبی نورِ اول حبیبِ الہ |
| شہے مرسلیں ہیں رسولِ امیں |
| رسولوں کے دلبر حبیبِ خدا |
| جو پیغامِ آقا سے توحید ہے |
| ملا حکمِ قُل اُن کو قرآن کا |
| حریمِ خدا کے ہیں وہ رازداں |
| وہ قوسین والے وہ صاحب دنیٰ |
| ہے محمود اُن کو وہی جانتا |
| کہیں جس کو سالک نبی کا خدا |
معلومات