خدا نے ہے بھیجا رسول آخری
وہ لے کر ہیں آئے اصول آخری
چراغِ ہدایت کی ہے روشنی
وہ لائے جہاں کے لیے زندگی
ہوا خاتمہ بے حیائی کا اب
بنائے گئے ہیں اصول آخری
وہ آئے تو مٹنے لگے بت تمام
اندھیروں کو ملنے لگی صبح و شام
ہوا کفر کا ہر نشاں بے دوام
ملے سب کو رحمت کے انعام عام
زمانہ پکارے یہ بات آج بھی
محمد ہیں بے شک رسول آخری
نبی اور کوئی نہیں آئے گا
نیا کوئی پیغام نا لائے گا
زمانہ ترے گیت ہی گائے گا
ترا امتی خلد میں جائے گا
قیامت تلک نام ان کا رہے
کہ ختمِ رسل کے اصول آخری
درود و سلام اُن پہ ہر دم ہو عام
جہاں میں رہے گا فقط ان کا نام
یہی کہہ رہا ہے خدا کا کلام
یہ عتیقؔ بولے بصد احترام
محمد ہیں آخر، رسولِ تمام
محمد ہیں بے شک رسول آخری

5