| پھر عید کا دن لوٹ آیا ہے |
| پھر رونق میلے خوب لگے ہیں |
| سب بچھڑے لوٹے گھر کی جانب |
| پھر آنگن سارے خوب سجے ہیں |
| اک ہم ہیں جن کے گھر میں ہر سو |
| تنہائی پنکھ پھیلائے بیٹھی |
| کب سے ڈستے جاتی ہے |
| غم کا گیت سناتی ہے |
| اب تو یوں لگتا ہے جیسے |
| پچھلی عید کے جیسے اب بھی |
| روتے روتے عید کٹے گی |
| روتے روتے عید کٹے گی |
معلومات