| عوام الناس کی خدمت میں دلچسپی دکھاتا ہوں |
| خلائق سے عقیدت قلب میں اپنے سجاتا ہوں |
| حمایت مفلس و زردار کی یکساں جتاتا ہوں |
| بنا تفریق خاص و عام خود کو میں تھکاتا ہوں |
| یہی تفسیر الفت کے فسانے کی ہے کچھ مبہم |
| "تمہاری یاد آتی ہے زمانہ بھول جاتا ہوں" |
| نہ پیچھے مڑ کے دیکھا ہے، نہ بدلے راستے میں نے |
| غموں کی آندھیوں کے درمیاں بھی مسکراتا ہوں |
| گری جو برق جلنے سے بچایا آشیانے کو |
| حوادث میں سدا ثابت قدم، خرسند پاتا ہوں |
| مگن مقصد برآری میں رہے ناصؔر تو کہہ پائے |
| وفا کا فرض حد درجہ تصدق سے نبھاتا ہوں |
معلومات