خیر البشر ؐ ہے، اور جو خیر الانام ؐ ہے
ان پر قرار پائی نبوت تمام ہے
ذکر نبی ؐ ہی باعث کیف دوام ہے
"باد صبا کے لب پہ درود وسلام ؐ ہے"
دنیا بھی چمکے اور سنور جائے آخرت
سرکار ؐ کا جو بن سکے ادنی غلام ہے
اس کو نصیب ہوگی شفاعت رسول ؐ کی
جس نے کیا مدینہ میں جا کے قیام ہے
جم غفیر اس کے رہے پیچھے عقبی میں
پھیلائے جو جہاں میں نبی ؐ کا پیام ہے
فخر رسل ؐ، حبیب خدا ؐ، شاہ دو سرا ؐ
سب میں بلند و عرفہ انہیں ؐ کا مقام ہے
سردار کا لقب ہے ہمارے حضور ؐ کا
نبیوں میں تاجدار پیمبر ؐ امام ہے
امت پنہ کا حق وہی ناصؔر کرے ادا
دین متین کا جو کرے اعلی کام ہے

0
10