| مبارک ہو حسیں دلبر نبی صلے علیٰ آئے |
| سخی سرور رسول اللہ حبیبِ کبریا آئے |
| لئے مشعل ہدایت کی امامِ مرسلیں ہادی |
| بنے زینت جہانوں کی شہے دونوں سریٰ آئے |
| زمیں نازاں، زماں نازاں، ہیں نازاں دو جہاں اُن پر |
| ضیا بن کر جہانوں کی نبی نورِ ہدیٰ آئے |
| حُسن آیا جو پردوں میں جمالِ کبریائی ہے |
| زماں گویا ہے یوں لیکن جنابِ مصطفیٰ آئے |
| ملائک کے جلو میں ہیں خدائی کے حسیں یکتا |
| سجانے رونقِ ہستی نبی بحرِ عطا آئے |
| فضائیں نور سے روشن ہوئی کافور ہر ظلمت |
| لئے عَلمِ صداقت کو دہر کا آسرا آئے |
| منا محمود تو خوشیاں کہ شاہِ مرسلیں آقا |
| خدا کی خاص رحمت سے سدا کرنے بھلا آئے |
معلومات