| تیری یادیں سنھبال رکھتے ہیں |
| دل کو باتوں سے ٹال رکھتے ہیں |
| ہجر میں ہم کمال رکھتے ہیں |
| مفت کا روگ پال رکھتے ہیں |
| ایسے دشمن سے خوف آتا ہے |
| دوستی میں جو چال رکھتے ہیں |
| نام اپنی کہانی کا اب ہم |
| زندگی کا ملال رکھتے ہیں |
| لب پہ اک تھا سوال پہلے بھی |
| لب پہ اب بھی سوال رکھتے ہیں |
| دل تبا ہ تو ہوا مگر فیصل |
| عاشقی میں مثال رکھتے ہیں |
معلومات