حمدِ خدا کے بعد بیاں مصطفٰے کا ہے
ولیوں میں کتنا نام علی مرتضیٰ کا ہے
زہرا بتول مرضیہ از را و طاہرہ
خیر النساء بھی خاص لقب فاطمہ کا ہے
القاب جن کے سید و سبطِ تقی زکی
مشہورِ دھر نام حسن مجتبی کا ہے
مظلومِ کربلا کہیں خونِ خدا کہیں
نامِ حسین سبطِ رسولِ خدا کا ہے
سجدوں نے جسکے بخشی ہے سجدے کو زندگی
احسان یہ سجود پہ زین العبا کا ہے
حکمت خدا کی عصمت و حجت خدا کی ہے
باقر کا نام دین میں نور الہدا کا ہے
ملتا ہے فیض جسکو بھی علم و حدیث سے
تقلید میں وہ جعفرِ صادق کی جا کا ہے
یہ بھی ہے نامِ موسئِ کاظم کا معجزہ
ہر خاص و عام کئلیے مرکز دعا کا ہے
کرتے ہیں ذکر جن و بشر ان کے نام کا
ہر سو جہاں میں ذکر امامِ رضا کا ہے
آکر جو شیروں نے کیا سجدہ، بتا دیا
کتنا عظیم رتبہ یہ آلِ عبا کا ہے
بخشش کا دیکھو کیسا وسیلہ یہ بن گیا
صائب جو پاس سکہ امامِ رضا کا ہے

74