میں گھولوں قلم کی سیاہی میں خوں کیا؟ |
مرے درد کو جامۂ لفظ دوں کیا؟ |
۔ |
جلا جس سے یہ گھر وہ ماچس مری تھی |
سبب اس کا میں غیر کو پھر کہوں کیا؟ |
۔ |
اے صیاد گرچہ کٹے ہیں مرے پر |
جواں حوصلوں کی اڑاں سے اڑوں کیا؟ |
۔ |
فلک کی بلندی میں رہنا مرا شوق |
سو کتوں کے میں بھونکنے سے ڈروں کیا؟ |
۔ |
جھکانے کو کوشاں ہے باطل جسے تو |
کبھی بھی تکا ہے اسے سر نگوں کیا؟ |
معلومات