| صبر کا اک بے مثل رستہ سجایا آپ نے |
| کربلا میں عشق کا دریا بہایا آپ نے |
| ظلم کے آگے کھڑا ہے استقامت کا پہاڑ |
| دینِ حق کے واسطے سب کچھ لٹایا آپ نے |
| پیاس، بھوک اور سختیوں میں بھی نہ چھوڑا راستہ |
| صبر کا مفہوم دنیا کو پڑھایا آپ نے |
| باطل و طاغوت کے آگے نہ جھکنے کا ہنر |
| اہلِ ایماں کو بہت بہتر سکھایا آپ نے |
| اپنے نانا کے مقدس دین کی خاطر حسینؑ |
| ہر قدم پر فرضِ حق اچھا نبھایا آپ نے |
| خون دے کر گلشنِ اسلام کو دی تازگی |
| گھر لٹا کر دین کا گلشن بچایا آپ نے |
| ان کے نقشِ پا پہ ہر دم سر رہے تیرا عتیق |
| صبر کا دامن نہ چھوٹے، یہ بتایا آپ نے |
معلومات