کیا ضروری ہے کہ ہر بات بتا دی جائے
کیا ضروری ہے کہ ہر راز سے پردہ اٹھے
کیا ضروری ہے کہ ہر پیڑ پے پھل ہی آئیں
کیا ضروری ہے کہ ہر شاخ  ہو پھولوں والی
کیا ضروری ہے کہ ہر سنگ سے چشمہ پھوٹے
کیا ضروری ہے کہ ہرسیپ سے موتی نکلے
کیا ضروری ہے کہ ہر سمت گھٹائیں چھائیں
کہ ضروری ہے کہ ہر کھیت میں پانی برسے
کیا ضروری ہے کہ ہر کھیت پہ بارش برسے
کیا ضروری ہے گل لالہ نمودار ہی ہو
کہ ضروری ہے کہ صحرا میں بھی رونق آئے
کیا ضروری ہے کہ ہوں جشن بھی تاریخوں پر
کہ ضروری ہے کہ ہر سال جنم دن آئے
کیا ضروری ہے وہ ہر وقت ہی ملنا چاہے
کیا ضروری ہے اسے اور کوئی کام نہ ہو
جس سے تم پیار کرو اس سے تمہیں پیار ملے
کیا ضروری ہے کہ محبوب وفادار ملے

0
4