| جہاں میں گونجتی صدا حسینؑ سا کوئی نہیں |
| خدا کے جیسا دوسرا حسینؑ سا کوئی نہیں |
| ملے تھے جس گھڑی اُسے یہ بال و پر بھی نور کے |
| ملک نے سب سے یہ کہا حسینؑ سا کوئی نہیں |
| لہو کی دھار سے یزیدیوں کے سر اڑا دیئے |
| ہر ایک فرد کہہ اٹھا حسینؑ سا کوئی نہیں |
| یہ راضیہ و مرضیہ کی آرہی ہے کیوں صدا |
| احد یہ دے رہا ندا حسین سا کوئی نہیں |
| شرابیوں کا سرغنہ یزید بن معاویہ |
| طہارتوں کا سلسلہ حسینؑ سا کوئی نہیں |
| ہیں پانی کی فضیلتیں جہاں میں جا بجا بہت |
| بنا دے خاک جو شفا حسینؑ سا کوئی نہیں |
| سناں پہ جب کلامِ حق سنا نبی نے یہ کہا |
| خدا کے دیں کا نا خدا حسینؑ سا کوئی نہیں |
| درِ حسینؑ سے ملی حیات صائب آپ کو |
| کہے نہ وہ یہ کیوں بھلا حسینؑ سا کوئی نہیں |
معلومات