یا نبی آپ خیرالبشر ہو
پیارے رب کے ہو تاباں قمر ہو
ایسی مجھ پر کرم کی نظر ہو
میرا یہ دل تری رہگزر ہو
جو گدائے شہِ بحر و بر ہو
تب تو کیوں خوار وہ در بدر ہو
یا نبی مجھ پہ رشکِ ظفر ہو
طیبہ میں گر اجل کا سفر ہو
قسمت اپنی کِھلے آئے وہ وقت
شہرِ طیبہ میں اپنا بھی گھر ہو
جس کو حاصل ہو تیری حمایت
پھر کوئی عاجز اس کو نہ ڈر ہو

0
3