| مبارک ہو محمد جانِ عالم کی ولادت ہے |
| ظہورِ مصطفی ہم پر خدا کی اک عنایت ہے |
| زمین و آسماں خوش ہیں فضا میں نور پھیلا ہے |
| فرشتوں کی زباں پر ان کے آنے کی بشارت ہے |
| ہوا روشن زمانہ، مٹ گئے ظلمت کدے سارے |
| خدا کے نور رحمت کی ہوئی ظاہر علامت ہے |
| ولادت کے ذکر سے دل کو ملتی ہے مسرت جو |
| یہی آقا کی الفت ہے یہی دل کی عبادت ہے |
| عتیقؔ اُن کے تبسم سے ہے قائم رونقِ ہستی |
| وجودِ مصطفی سے ہی جہاں میں استقامت ہے |
معلومات