کعبۂ توحید تھا دل، اب اُسے
زینتِ لات و ہُبُل کرتے ہیں ہم
وہ بجھاتے ہیں چراغِ زندگی
احتجاجاً بتّی گُل کرتے ہیں ہم
وعظ کرتے ہیں برائی کے خلاف
پھر بدی کے کام کُل کرتے ہیں ہم
اور کچھ کرنے کا کیا ہے فائدہ
مدحتِ ختم الرسل کرتے ہیں ہم
دشمنِ دیں کر رہا ہے اعتراض
کیوں انہیں مولائے کُل کرتے ہیں ہم
حضرتِ حق کے ہدایت یافتہ
جن کو دانائے سُبُل کرتے ہیں ہم

0
9