| مقاصد سے پلٹتے جارہے ہیں |
| ذلیل و خوار ہوتے جارہے ہیں |
| مسائل میں الجھتے جارہے ہیں |
| "نئے پہلو نکلتے جارہے ہیں" |
| رواں ہے کارواں منزل کی جانب |
| کڑی دشواری سہتے جارہے ہیں |
| جھنجھوڑا ہے غموں نے دل ہمارا |
| مصائب میں نکھرتے جارہے ہیں |
| نبھائیں گے وفا ملت سے ہر دم |
| فریضہ پورا کرتے جارہے ہیں |
| سعی پر فتح رہتی ہے معین |
| جہاں کو درس دیتے جارہے ہیں |
| تمنا ہے ظفر یابی کی ناصؔر |
| اسی راہوں پہ چلتے جارہے ہیں |
معلومات