| دل سادہ بڑا ہی مشکل ہے |
| یہ تقاضا بڑا ہی مشکل ہے |
| کام آدھا تو ہو گیا لیکن |
| اب یہ آدھا بڑا ہی مشکل ہے |
| وعدہ کرنا تو ہے بہت آسان |
| پر نبھانا بڑا ہی مشکل ہے |
| ہر طرف نفرتوں کے شعلے ہیں |
| یاں گزارا بڑا ہی مشکل ہے |
| پیدا ہونے سے موت تک کا سفر |
| یاں پہ سارا بڑا ہی مشکل ہے |
| بچپنا ٹھیک ہے جوانی ٹھیک |
| پر بڑھاپہ بڑا ہی مشکل ہے |
| بات میں کر رہا ہوں وہ جس کا |
| اب خلاصہ بڑا ہی مشکل ہے |
معلومات