| شکستِ فاش دی ہے جس نے اکثر شہسواروں کو |
| اسے اپنے ہی لشکر کی کوئی کمزوری لے ڈوبی |
| کیا ہے بر سرِ پیکار رسوا مردِ میداں کو |
| چلی آئی ہے صدیوں سے یہی اس قوم کی خوبی |
| نہ بچ پایا کوئی بھی مردِ غازی کم نگاہوں سے |
| وہ شیرِ خوارزمؔ ہو یا کوئی ٹیپوؔ یا ایوبیؔ |
| نہ ہو پیدا کوئی ملت فروش اس قوم میں شاہیؔ |
| علاجِ صادقؔ و جعفرؔ سرِ بازار سرکوبی |
معلومات