| ہوئے خیرالامم ہے عطائے رسولؐ |
| چاہے جتنی ہو کم ہے ثنائے رسولؐ |
| ہر ضلالت سے سب کو بچائے رسولؐ |
| "راہ جنت کی ہم کو دکھائے رسولؐ" |
| فانی دنیا ہے دھوکہ بتائے رسولؐ |
| خواب غفلت سے ہم کو جگائے رسولؐ |
| نفس کے شر سے بچنا ہے ہر دم ہمیں |
| تزکیہ کیسے کرنا سکھائے رسولؐ |
| ہے سراسر ہدایت کتاب خداﷻ |
| مژدۂ جاں فزا خوب لائے رسولؐ |
| سیدالانبیاؐ، خاتم الانبیاؐ |
| مرتبہ اعلی و ارفع ہیں پائے رسولؐ |
| صدقہ آقاؐ یہ ناصؔر کی ہے التجا |
| مانگتا ہے شفاعت گدائے رسولؐ |
معلومات