عرشِ بریں پہ ہے، جن کا جانا
اُن کو کہیں سب شاہِ زمانہ
گھر میں بلائے مولا اُن کو
اوجِ فلک جس کا ہے ٹھکانہ
دیکھ دنیٰ میں رحمتِ باری
محبوب اُن کو رب نے مانا
ارفع و اعلیٰ ذکر ہے اُن کا
سلطاں ہیں آقا، سب سے یگانہ
خکمِ الٰہی قول ہے اُن کا
بول ہے اُن کا ہر دُر دانہ
عام ہے اُن کا کھانا دانا
پیٹ کو بھر کر روز نہ کھانا
ہاتھ میں اُن کے نعمتیں ساری
سادہ دہر میں رہنا سہنا
شان نیاری جن کی محمود
درجہ اُن کا کس نے جانا

4