| فغاں دیکھتے ہیں، زیاں دیکھتے ہیں |
| زبوں حالی کی داستاں دیکھتے ہیں |
| ہے مقصد سے دوری، ہے بے التفاتی |
| اذیت بھرا پھر سماں دیکھتے ہیں |
| ہو اظہار حیرت یا شور مسرت |
| "ترے شہر کا کارواں دیکھتے ہیں" |
| یہی فلسفہ زیست کا ہے رفیقو |
| ڈگر در ڈگر امتحاں دیکھتے ہیں |
| جو تادیر عظمت کا ضامن تھا ناصؔر |
| وہ جاہ و حشم کا نشاں دیکھتے ہیں |
معلومات