| دیتی حسیں سبق ہے عترت حضور کی |
| اولیٰ ہے مال و جاں سے حرمت حضور کی |
| کونین میں ہے ڈنکا میرے کریم کا |
| راحت ہے دو جہاں میں چاہت حضور کی |
| حور و ملک ہیں سارے مداحِ مصطفیٰ |
| خالق جو کر رہا ہے مدحت حضور کی |
| کھلتا ہے راز یہ بھی معراجِ رات میں |
| کتنی فروزاں تر ہے عظمت حضور کی |
| دیکھیں فدا زلیخا یوسف کے حسن پر |
| گردوں کو وجد دے ہے صورت حضور کی |
| جبریل کیوں نہ چومیں سرکار کے قدم |
| میثاق سے عیاں ہے عزت حضور کی |
| نالہء ناروا کو بھی، دیں نبی دعا |
| پاکیزہ دیکھ کتنی فطرت حضور کی |
| دانائے راز آقا دانا ہیں راہ کے |
| فردوس کا ہے نامہ سیرت حضور کی |
| کامل ہے ایماں کیسے عشقِ رسول سے |
| کربل میں یہ دکھائے عترت حضورؐ کی |
| محمود دو جہاں پر سایہ فگن ہے جو |
| وہ فضلِ یزداں سے ہے رحمت حضور کی |
معلومات