| اب تیرے اس بچھڑنے کا روگ کیا لگانا |
| اپنا نہیں تھا جو اس کا سوگ کیا منانا |
| یاد آج بھی ہے میری باہوں میں بیٹھ جانا |
| خوش لہجے میں وہ تیرا لاڈوگ گنگنانا |
| کہتے تھے تم رہیں گے تا عمر ساتھ دونوں |
| پروا نہیں کہیں گے کیا لوگ کیا زمانہ |
| سمجھا نہیں میں اب تک تیرا بچھڑنا تھا کیا |
| سنجوگ تھا یہ قسمت کا یا ترا بہانا |
معلومات