مبارک مرحبا ہے نور کی برسات سہرے میں |
حسیں کیا خوب ہے حسنین کی بارات سہرے میں |
وحیدے حق کے فرزندو خدا کا فضل ہو تم پر |
سدا خوشیوں میں گزریں آپ کے دن رات سہرے میں |
رضا حامد تمہارے باپ ہیں چچا ہیں محسن ہیں |
انہیں کے دم سے پر رونق ہے یہ بارات سہرے میں |
یہ شادی گلشنِ یعقوب کے ہے پھول کلیوں کی |
درودِ مصطفیٰ کے جاری ہیں نغمات سہرے میں |
ہمیشہ شاد رکھ مولا مرے یعقوبی گلشن کو |
لبء عتیق پر جاری ہیں یہ کلمات سہرے میں |
معلومات