| ہم اپنی بے بسی کا ان سے جب اظہار کرتے ہیں |
| کریم آقا کرم کرکے ہمیں سر شار کرتے ہیں |
| وہ امت کے لیے رو کر جو استغفار کرتے ہیں |
| الہی بخش دے امت یہی تکرار کرتے ہیں |
| عطا کرتے ہیں بن مانگے گداؤں کو ہمیشہ ہی |
| بھرم رکھتے ہیں وہ ہر بار کب انکار کرتے ہیں |
| غم و دکھ کے اندھیروں سے رہائی ملتی ہے مجھ کو |
| مرے غم کی دوا میرے نبی مختار کرتے ہیں |
| ا غثنی یا رسول الله ا غثنی یا حبیب اللہ |
| تمہارے سامنے فریاد ہم لا چار کرتے ہیں |
| بڑے خوش بخت ہیں وہ جو زبان و حال سے اپنے |
| نبی مختار کے کردار کا پر چار کرتے ہیں |
| جو نعتیں لکھتے پڑھتے ہیں قسم رب کی عتیق ان پر |
| نظر سرکار کرتے ہیں کرم سرکار کرتے ہیں |
معلومات