چال چل نہ سکے . |
ساتھ چل نہ سکے . |
ہم بدل نہ سکے |
لاکھ چاہا کہ دنیا کے رنگ میں رنگیں , |
کوئی مصنوعی رنگین لبادہ ملے |
تو اُسے اوڑھ لیں . |
کوششیں کی مگر |
اے فریبِ نظر ! |
تیرے سانچے میں ہم |
پھر بھی ڈھل نہ سکے , |
ساتھ چل نہ سکے |
ہم بدل نہ سکے . |
. دوستو سے دغا , |
اپنی فطرت نہ تھی . |
اور پاتے وفا |
ایسی قسمت نہ تھی , |
ٹھوکریں کھائیں ایسی |
سمبھل نہ سکے . |
ساتھ چل نہ سکے |
ہم بدل نہ سکے . |
سادگی بِن میرا تو |
گُزارا نہ تھا , |
اور دُنیا کو |
ہرگز گوارا نہ تھا . |
غم کے ایسے عذاب آئے |
ٹل نہ سکے |
چال چل نہ سکے . |
ساتھ چل نہ سکے . |
"ہم بدل نہ سکے". . |
معلومات