الطافِ کبریائی چاہت ہے مصطفیٰ کی
نور و جمالِ دل جاں الفت ہے مصطفیٰ کی
دیتے سکونِ جاں ہیں نغمات مصطفیٰ کے
جو رستے ہیں ارم کے سیرت ہے مصطفیٰ کی
آفاق ہیں مزین اوصافِ مصطفیٰ سے
جاری درونِ ہستی مدحت ہے مصطفیٰ کی
خلقِ عظیم اے دل سرکار مصطفیٰ ہیں
ایسے بنائی رب نے خلعت ہے مصطفیٰ کی
سب انبیا کی صف میں آقا امامِ عالی
لولاک سے گواہی عزت ہے مصطفیٰ کی
نورِ محمدی کو پردے ملے ہزاروں
مولا نے دیکھی اصلی صورت ہے مصطفیٰ کی
حیران روحِ قدسی ذاتِ نبی سے محمود
اُس کا قرارِ دل بھی شفقت ہے مصطفیٰ کی

0
1
6
پیش کردہ اشعار دراصل رسولِ اکرم ﷺ کی محبت، نورانیت اور اخلاقِ عالیہ کے بیان پر مبنی ہیں۔ اسلامی روحانی ادب میں بہت سے بزرگوں اور علما نے انہی مضامین کو تفصیل سے بیان کیا ہے۔

0