| کیا ؟ محبت میں خسارہ ہے مجھے |
| چل خسارہ بھی گوارا ہے مجھے |
| اک نظر جس کو میں بھایا ہی نہیں |
| جانے کیوں جان سے پیارا ہے مجھے |
| پھر سے مرنا ہے مجھے زندہ کر |
| اے خدا اس نے پکارا ہے مجھے |
| پہلے تنہائی سے میں ڈرتا تھا |
| اب تو تنہائی سہارا ہے مجھے |
| دوستی راہ کی دیوار ہے پر |
| دشمنی نے تو نکھارا ہے مجھے |
| کیا ڈُبا ئے گی مجھے یہ دنیا |
| ایک تنکا بھی کنارا ہے مجھے |
| عمر کہہ کہہ کے عمر بھر طیب |
| بے وجہ اس نے گزارا ہے مجھے |
معلومات