دست و پا جوڑ کر چلے جاوٴ
رسمِ دل توڑ کر چلے جاوٴ
نا سہو تم میری زباں بازی
تم مجھے چھوڑ کر چلے جاوٴ
عشق ڈاکو ہے مار ڈالے گا
جو بھی ہے چھوڑ کر چلے جاوٴ
دنیا داری حیا کا مقتل ہے
یاں سے بس دوڑ کر چلے جاوٴ
بے وفا ہوں میں بے وفا ہی سہی
تم وفا اوڑھ کر چلے جاوٴ

0
60