| نبی سے عشق والے دل چراغِ نور ہوتے ہیں |
| جو کرنے سے ذکر اُن کا مثالِ طور ہوتے ہیں |
| بقا کی منزلوں میں وہ فناہ سے پاک ہو جائیں |
| نہیں فکرِ دگر رکھتے غموں سے دور ہوتے ہیں |
| یہ راضی ہیں خدائی میں خدا راضی سدا اُن پر |
| کہاں فریاد کرتے ہیں بڑے غیور ہوتے ہیں |
| جڑے رہتے ہیں خالق سے گریزاں خلق سے ہو کر |
| وہ پی کر جام ساقی سے گراں مخمور ہوتے ہیں |
| نہ پوچھو اے جہاں والو نبی کے خرقہ پوشوں کی |
| وہ سیدھی راہ پر رہ کر بڑے مسرور ہوتے ہیں |
| یدِ بیضا یہ رکھتے ہیں ہمیشہ آستینوں میں |
| جو ملتا ہے مقام ان کو وہاں مامور ہوتے ہیں |
| جو لینی ہے یہ رعنائی ملیں جا کر قلندر سے |
| سدا محمود یہ بندے وہاں منظور ہوتے ہیں |
معلومات