رب کی تجلیوں کا نظارا علیؑ علیؑ |
آقائےؐ دو جہان کا پیارا علیؑ علیؑ |
اِس شان سے خدا نے اُتارا علیؑ علیؑ |
اہلِ نظر کی آنکھ کا تارا علیؑ علیؑ |
اہلِ وفا کے دل کا سہارا علیؑ علیؑ |
شاہدؔ امامِ علم و خرد ہے ہمارے پاس |
احمد کا بھائی شیرِ اَحد ہے ہمارے پاس |
اور پھر محبت اُس کی اَشد ہے ہمارے پاس |
اعظم یہ مغفرت کی سند ہے ہمارے پاس |
ہم ہیں علی کے اور ہمارا علی علی |
شاہدؔ چراغِ کنجِ لحد ہے ہمارے پاس |
محشر کے روز کی بھی مدد ہے ہمارے پاس |
عشقِ علی کی کافی رَسد ہے ہمارے پاس |
اعظم یہ مغفرت کی سند ہے ہمارے پاس |
ہم ہیں علی کے اور ہمارا علی علی |
معلومات