| ذکر مصطفیٰ کا سرِ بام ہے |
| لگے ہر زباں پر یہ ہی نام ہے |
| ثنائے نبی میں مگن ہے یہ دل |
| یہ ہی فکر میری یہ ہی کام ہے |
| ہے مدحت نبی کی جہاں میں رواں |
| یہ فیضِ جلی دہر میں عام ہے |
| ہیں انسانِ کامل نبی مصطفیٰ |
| دنی میں انہی کا گیا گام ہے |
| مدینہ ہے اُن کا منور بڑا |
| ملے وحدتوں کا جہاں جام ہے |
| وہ ہادی وہ رہبر وہ سالار بھی |
| ہے تعلیم اُن کی جو اسلام ہے |
| زمین و زماں ہیں انہی کے لئے |
| دہر اُن کی آمد سے ہی تام ہے |
| ہے محمود قرباں نبی کے لئے |
| دیا میرے دل نے یہ پیغام ہے |
معلومات