نبی سے محبت خزانہ ملا
زہے مصطفیٰ کا ترانہ ملا
سخی دلربا ہے حبیبِ الہ
ہمیں جو خدا سے یگانہ ملا
عجب فیض والی ہے آلِ نبی
جو جواد سب سے گھرانہ ملا
لئے خاص دوراں تھے سب انبیا
نبی کو ابد تک زمانہ ملا
ہے رشکِ ارم یہ حسیں شہرِ جاں
مدینہ ہے منظر سہانہ ملا
گراں فیض اُن کو ملیں آپ سے
جنہیں روضہ اطہر پہ جانا ملا
ہیں محمود حق ان کے خوشیاں کریں
جنہیں گلشنِ جاں ٹھکانہ ملا

0
1
7
مجموعی پیغام (Deep Dive خلاصہ)
یہ نعت چند بڑے عقائد کو سمیٹتی ہے:
محبتِ رسول ﷺ = ایمان کا خزانہ
اللہ تک رسائی = رسول ﷺ کے ذریعے
اہلِ بیت = فیض و سخاوت کا سرچشمہ
رسالتِ محمدی ﷺ = آفاقی و ابدی
مدینہ = روحانی جنت
روضۂ رسول ﷺ = فیض کا مرکز
دل میں عشقِ رسول ﷺ = اصل کامیابی

0