سوال لب پر ہے آج کس کا، خیال کیا ہے ؟
فلک پہ تاروں کی روشنی کا جمال کیا ہے؟
چراغ جلتے ہیں رات بھر بھی، مگر وہ آنکھیں
جو راہ تکتی ہیں، ان کے دل کا ملال کیا ہے؟
سکوتِ صحرا میں گونجتی ہیں دعائیں ہر سو
حرام رستے سے حاصلاتِ ، حلال کیا ہے؟
یہی ہے گردش، ہمارے دامن میں چاک بیٹھا
بدل سکے گا یہ چاک کب تک، سوال کیا ہے؟
قفس میں خوشبو کے قید لمحے سسک رہے ہیں
خزاں کی راتوں میں کھوئے پھولوں کا حال کیا ہے؟
زمیں پہ سجدے جھکے ہیں عامر مگر وہ بچہ
جو روٹی مانگے تو روزہ دارو، زوال کیا ہے؟

6